نیلم کی سرزمین کسی کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کرنے دی جائے گی‘ابرار کشمیری

بدھ 23 جولائی 2014 14:31

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) نیشنل عوام پارٹی کے رہنماہ ابرار کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کی سرزمین کسی کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کرنے دی جائے گی کالعدم جہادی تنظیمیں مستقبل میں ان کو تحفظ دینے والوں کے لئے ناسور ثابت ہوں گی حکومت پاکستان کی پالیسی کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے وادی نیلم میں امن مخالف عناصر کی خطرناک سرگرمیوں سے علاقہ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں حکومت پاکستان امن مخالف قوتوں کو کنٹرول کرے تمام مکاتب فکر میں امن کو لاحق خطرات کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے امن کو محفوظ رکھنے کے لئے عید کے فوراً بعد احتجاج کیا جائے گا بین لاقوامی میڈیا کو لا کر ڈرٹی گیم کو بے نقاب کیا جائے گا۔