Live Updates

جمہوریت کے خلاف سازشوں سے عمران خان کی اصلیت سامنے آچکی ہے‘سردار اعجاز سلطان ایڈووکیٹ

بدھ 23 جولائی 2014 14:30

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماہ سردار اعجاز سلطان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے بجائے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے ریلیاں نکالیں حکومت کو کچھ بھی نہیں ہو گا ملین مارچ کے بجائے یہودیوں کے خرچے پر ٹریلین مارچ بھی کر لیا جائے تو بھی آمریت کی باقیات کو کچھ بھی نہیں ملنے والا ہے عمران خان نے تبدیلی کے نام پر اور جمہوریت کے نام پر ممی ڈیڈی ایلیٹ کلاس طبقے کا ووٹ لیا ہے جمہوریت کے خلاف سازشوں سے عمران خان کی اصلیت سامنے آچکی ہے بیرونی ایجنڈے اور آمروں کے کردار کے تحفظ کیلئے عمران خان کو سیاسی مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے طاہر القادری، چوہدری برادران اور عمران خان کی مثلث پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر کے جمہوری حکومت کو ناکام بنانا چاہتے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے میگا منصوبہ جات کا آغاز کر دیا ہے معشیت مضبوط ہو رہی ہے پاکستان کی عالمی سطح پر بہتر ہوتی ساکھ غیر جمہوری قوتوں کے لئے ناہضم ہے میڈیا کو نشانہ بنا کر نفسیاتی برتری حاصل کر کے اب جمہوری اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جمہوری حکومت کی رٹ کو تسلیم کرنے کے نجائے جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں پاکستان کے عوام نے جس طرح غیر جمہوری قوتوں کے کردار سونامی کو ناکام بنایا اس ہی طرح جمہوری حکومت کے تحفظ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں پاکستان مخالف ان عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں مسلم لیگ ن اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عمران خان اور اس کے آقاؤں کو شور شرابے سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :