امریکا نے آئی ڈی پیز کیلئے مزید 93 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا

بدھ 23 جولائی 2014 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) امریکا نے آئی ڈی پیز کیلئے مزید 93 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا، یہ رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے یونیسیف پاکستان کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے آئی ڈی پیز کیلئے مزید 93 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ رقم متاثرین کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کی جائیگی۔ امریکا اِس سے پہلے بھی عالمی ادارہ خوراک کے ذریعے اَسی لاکھ ڈالر دے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :