اسلام آباد ‘ جڑواں شہر راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ‘دو ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد

بدھ 23 جولائی 2014 13:38

اسلام آباد ‘ جڑواں شہر راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان نور زمان اور اسرار کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے چکری انٹرچینج پرگاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 23 پستول،رائفل اور 48 ہزار گولیاں شامل ہیں ‘ ملزمان کے قبضے سے ایک سائیلنسر اورٹیلی اسکوپ بھی برآمد ہوئی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کوہاٹ اور چارسدہ سے ہے۔

پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی صدر سردار غیاث گل نے بتایا کہ اسلحہ موٹروے کے راستے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا ۔ اسلحہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :