شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب کے دور ان جیٹ طیاروں کی بمباری مزید 13دہشتگرد ہلاک چار ٹھکانے تباہ

بدھ 23 جولائی 2014 13:35

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دور ان جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13دہشتگرد ہلاک اور چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک افغا ن سرحدی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانو ں کو نشانہ بنایا جس سے دہشت گردوں کے 4ٹھکانے تباہ ہوگئے اور 13دہشت گرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

مرنے والے دہشت گردوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور علاقے میں فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے 15 جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری ا?پریشن ” ضرب عضب ” کامیابی سے جاری ہے اور کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران ان کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بارودی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن ” ضرب عضب” کے دوران مکینوں کو ڈیرہ غازی خان، بنوں اور لکی مروت میں قائم کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جہاں پاک فوج اور فلاحی تنظیمیں متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔