مسجدالحرام میں پیدل آنے کیلیے600 میٹر طویل سرنگ تیار

بدھ 23 جولائی 2014 13:16

مسجدالحرام میں پیدل آنے کیلیے600 میٹر طویل سرنگ تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) مکہ مکرمہ کے دور دراز علاقے جرول سے پیدل چل کر مسجد الحرام آنیوالے زائرین اور عازمین حج کی سہولت کیلئے زیرزمین سرنگ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جسے دو روزمیں استعمال کیلئے کھول دیا جائیگا۔ 600 میٹر طویل اور 15میٹر چوڑی اس سرنگ میں ائرکنڈیشننگ سسٹم اورآتشزدگی کی روک تھام کے آلات نصب کرنے کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہاں پینے کے پانی کے کولروں اور روشنی کا بھی بندوبست کیا گیاہے۔سرنگ سے باہر نکلنے کے مختلف راستوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سٹاپ بھی بنائے جائیں گے۔یہ سرنگ دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔

چھے میٹر چوڑاحصہ سکیورٹی حکام اور دیگر محکموں کے ارکان کیلئے ہوگا جبکہ پیدل چلنے والے 9میٹر چوڑا حصہ استعمال کر سکیں گے۔یہ سرنگ شاہ عبد اللہ کی طرف سے تعمیر کئے جانیوالے نئے توسیعی بلاک سے منسلک ہے ۔مسجد الحرام میں معمر اور بیمار افراد کی سہولت کے لیے گولف کارٹس بھی چلادی گئی ہیں۔