میرپور ‘منیر حسین مرحوم و مغفور کی یاد میں 19ویں سالانہ تقریب”محفل حسن قرات و نعت“ 26جولائی کو ہو گی

بدھ 23 جولائی 2014 12:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)معروف علمی و ادبی ثقافتی و فلاحی تنظیم سیف الملوک آرٹس اکیڈمی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام درویش صفت ودیانت دار اسسٹنٹ سب انسپکٹر سپیشل برانچ پولیس منیر حسین مرحوم و مغفور کی یاد میں 19ویں سالانہ تقریب”محفل حسن قرات و نعت“ 26جولائی 2014ء بروز ہفتہ کشمیر پریس کلب میرپور میں منعقد ہوگی ۔

محفل کا آغاز انشاء اللہ دن دس بجے ہوگا۔ سیف الملوک آرٹس اکیڈمی آزاد کشمیر کے بانی و ڈائریکٹر جمیل احمد جمیل کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ڈویژن خالد محمود چوہان ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و کسٹوڈین میرپور چوہدری خلیق الزماں او ر میاں محمد بخش سوسائٹی آزاد کشمیر کے چیئرمین بابو محمد صدیق مہمانان گرامی ہونگے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں علمائے کرام ، شعراء کرام ، ماہرین تعلیم ، ماہرین قانون ، سرکاری و نیم سرکاری آفیسران طلباء و طالبات سمیت ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتہ قاری حضرات تلاوت کلام پاک جبکہ نعت خواں ہدیہ عقیدت کی سعادت حاصل کرینگے ۔ اختتام پر ملت اسلامیہ کی اجتماعی ترقی و خوشحالی وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی جائیگی ۔