تعمیرات عامہ شاہرات اپنا قبلہ درست کرے‘ٹھیکیدار ایسوسی ایشن مظفرآباد

بدھ 23 جولائی 2014 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)ٹھیکیدار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نمائندوں راجہ ثاقب مجید، خان مشتاق خان،میر عتیق الرحمان،غلام جیلانی،وجاہت گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ شاہرات تعمیرات عامہ نے پسند وناپسند کی بنیاد پر من پسند ٹھیکیداراوں کو پری کوالیفکیشن کی۔میرٹ پر کوالیفکیشن نہ کی گئی تھی اس وجہ سے ہم نے احتجاج کیا تھا۔

تعمیرات عامہ شاہرات اپنا قبلہ درست کرے۔

(جاری ہے)

پیش ورانہ اہلیت کی حامل تعمیراتی کمپنیوں کو صرف سیاسی بنیادوں پر ٹینڈرنگ کے عمل سے بالاتر کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فرضی اور جعلی پری کوالفیکیشن کے طریقہ کار اور کمیشن خوری کی بندش کی خاطر ہم نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔حکومتی کرپشن کے خلاف اور من پسند ٹینڈرنگ کی عدالت العالیہ میں اپیل دائر کی ہے جس پر عدالت العالیہ نے حکم امتناعی جاری کر دی ہے۔ہم اپنے احتجاج کو عدالت العالیہ کے احترام میں تا تسوایہ عدالت احتجاج موخر کرتے ہیں۔