چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر کشمیر کونسل نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا

بدھ 23 جولائی 2014 12:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ ترقیاتی کاموں کے ہیروہیں ۔طاہر کریم ملک ۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر کشمیر کونسل نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ نے ترقیاتی کام کرواکر حلقہ ایک کی عوام کے دل جیت لیے ۔ان خیالات کا اظہار پی وائی او کے سیکرٹری اطلاعات طاہر کریم ملک ،خواجہ ساجد ،رضوان عسکری ،زاہد خالد ،حبیب الرحمن ،تنویر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری محمد محبوب حلقہ کی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں چوہدری محبوب کا ہر اول دستہ بن کر ان کا ساتھ دیں گے انہوں نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ مایوس نہ ہو چھوٹی عید کے بعد بڑی خوشخبری دیں گے ۔

(جاری ہے)

اگر چوہدری محبوب نے اسی طرح ترقیاتی کام جاری رکھے تو حلقہ ایک کوٹلی ایک ماڈل حلقہ بن جائے گا جس کی مثال باقی حلقے سامنے رکھیں گے ۔

حلقہ نمبر ایک سے تیس سال سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی کے کام نظر نہیں آرہے جبکہ چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ نے پہلی ہی بار ممبر کشمیر کونسل بن کر عوام کے دل جیت لیے ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں وہ دن دو ڑ نہیں جب ہم اس حلقے کو سونے کی چڑیا بنا دینگے چوہدری محمد محبوب کی کامیابی میں عوام کی دعائیں اور نعیم اصغر ملک کی محنتیں کردار ادا کرینگی ۔