مسلم ممالک اور مسلم حکمران مسلم نو جو انوں کو فلسطینیوں کی مد د کیلئے جا نے کی اجا ز ت دیں‘ شیخ عقیل الرحمن

بدھ 23 جولائی 2014 12:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مر کزی دفتر عید گا ہ رو ڈ میں کشمیر کی تما م سیا سی ،دینی ،سما جی جماعتوں کا اجلا س ہو ا ۔جس کی صدارت جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کی ۔اجلاس میں کل جماعتی کا نفرنس کی اراکین جماعتوں کے علا وہ اسا تذ ہ ،طلبا ء ،تا جر ،شبا ب ملی ،اسلامی جمعیت طلبہ کے نما ئند گا ن نے بھی شر کت کی ۔

اس مو قع پر جماعت اسلامی کی جا نب سے شر کا ء کے اعز از میں افطار ڈ نر کا بھی اہتما م کیا گیا ۔تما م قائد ین اور شر کا ء نے فلسطین کے اندر اسرائیل کی جا نب سے ظلم و بر بر یت کی شد ید مذمت کی اور ایک قرارداد میں غز ہ کی اس صو رتحال پر عالمی اداروں اور امت مسلمہ کی بے حسی اور لا تعلقی کی شد ید مذ مت کی اور کہا کہ اقوام متحد ہ ،او آئی سی اور انسانی حقو ق کے ٹھیکید ار غز ہ میں معصو م بچوں اور خو اتین کی شہادتوں اور بے حر متی اور بے گنا ہ مسلمانوں کے قتل عام کو فوراً رکو ائیں اور اپنا کردار ادا کر یں ۔

(جاری ہے)

پو ری دنیا سے مسلمان اپنے مظلو م بھا ئیوں کی مد د کے لیئے فلسطین جا نے کے لیئے تیا ر ہیں اور مسلمان ممالک اور مسلم حکمران بے غیر تی چھو ڑ کر بارڈرز کھو لیں اور مسلم نو جو انوں کو فلسطینیوں کی مد د کے لیئے جا نے کی اجا ز ت دیں ۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ملک ہے ا س مو قع پر و ہ بھی اپنا کر دار ادا کر ے ۔ایک دوسری قرارداد میں آل پا رٹیز کا نفرنس نے وزیر اعظم پاکستان میاں نو از شر یف کے مظفرآباد میں متو قع دورہ کے حوالہ سے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان مظفرآباد میں متا تر ہ علاقہ کے ہڑ پ کیے گئے 55ارب سے زاہد رقم کی واپسی ،تعمیر نو کے منصو بوں کی تکمیل ،سو ئی گیس کی فراہمی ،لو ڈ شیڈ نگ کے خاتمہ جیسے عوامی مسائل کے حل کا اعلان کر کے جا ئیں اور APCکے ایک وفد سے ملا قات کا وقت بھی دیں تاکہ ہم اپنے مسا ئل خو د و زیر اعظم پاکستا ن کے سا منے رکھ سکیں ۔

اجلاس میں مسلم لیگ کے مر کز ی رہنما ء چو ہدری منظور ،ضلعی صد ر مسلم لیگ ن ڈاکٹر راجہ عا ر ف ،جنر ل سیکر ٹر ی آل پارٹیز کا نفرنس قاضی شا ہد حمید ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر راجہ نزاکت خان ،پنشنر ز ایسو سی ایشن کے راجہ ممتاز ،سینئر وائس چیئر مین جعفر یہ سپر یم کو نسل سید فر ید عباس نقو ی ،ضلعی امیر جمعیت علما ئے اسلام قاضی منظور الحسن ، ،شیخ منظور احمد ،چو ہد ری منیر اختر و دیگر افراد نے شر کت کی ۔قر ارداد میں مز ید کہا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان دو رہ مظفرآباد پر تحر یک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے اس جا ند ار قو می مئو قف کو واضح کر یں تا کہ بارڈر کے اس پا ر کشمیر ی قو م کو حوصلہ ملے اور تحریک آزاد ی کشمیر کو تقو یت ملے ۔

متعلقہ عنوان :