راولپنڈی:گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

بدھ 23 جولائی 2014 11:49

راولپنڈی:گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے چکری انٹرچینج پرگاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 23 پستول،رائفل اور 48 ہزار گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک سائیلنسر اورٹیلی اسکوپ بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کوہاٹ اور چارسدہ سے ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :