غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ

بدھ 23 جولائی 2014 11:31

غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) ایڈیشنل جج کی چھٹی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی ،اب مزید کارروائی اٹھارہ ستمبر کو ہوگی اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کےباعث پرویز مشرف کو غازی عبدالرشید قتل کیس میں حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا، کیس کی سماعت اب اٹھارہ ستمبر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہونا تھی، تاہم جج کی رخصت کے باعث سابق صدر کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دے دیا گیا، پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے ان کی سکیورٹی اور بیماری سےمتعلق دو درخواستیں دائر کی گئیں ، پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کو سنگین سیکورٹی خطرات لاحق ہیں، دوسری درخواست میں کہا گیا کہ سابق صدر کمر کی تکلیف کے باعث سفر نہیں کرسکتے، کیس کی اگلی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :