غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر، ٹرپنگ اور کم وولٹج سے عوام کا جینا محال

بدھ 23 جولائی 2014 11:19

غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر، ٹرپنگ اور کم وولٹج سے عوام کا جینا محال

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء)گرم موسم اور حبس نے بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھا دیا ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ۔ شہری علاقوں میں بارہ اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی غائب ہونے لگی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 20 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیداوار 14 ہزار 600 میگاواٹ تک ہے ۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 600 میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ سسٹم پر دباؤ ہونے سے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر سے بجلی کی جبری بندش کی جا رہی ہے تو ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ترسیلی نظام میں تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹرپنگ بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ افطاری ، سحری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ۔

حکام کے مطابق بجلی کی طلب کم ہونے تک اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور(دنیا نیوز)گرم موسم اور حبس نے بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھا دیا ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ۔ شہری علاقوں میں بارہ اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی غائب ہونے لگی۔



این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 20 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیداوار 14 ہزار 600 میگاواٹ تک ہے ۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 600 میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ سسٹم پر دباؤ ہونے سے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر سے بجلی کی جبری بندش کی جا رہی ہے تو ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ترسیلی نظام میں تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹرپنگ بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ افطاری ، سحری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ۔ حکام کے مطابق بجلی کی طلب کم ہونے تک اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/230006#sthash.tADyYt95.dpuf