کابل،ائیرپورٹ اور صوبہ پکتیا میں حالیہ حملوں میں آئی ایس آئی ملوث ہے،افغان حکام کا الزام

منگل 22 جولائی 2014 22:54

کابل،ائیرپورٹ اور صوبہ پکتیا میں حالیہ حملوں میں آئی ایس آئی ملوث ہے،افغان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ اور پکتیا میں ہونیوالے حالیہ خودکش حملوں میں آئی ایس آئی ملوث ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب مستغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور صوبہ پکتیا میں حالیہ خودکش حملے حقانی نیٹ ورک نے آئی ایس آئی کے تعاون سے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان وزارت خارجہ سفارتی چینل اور براہ راست بات چیت کے ذریعے بھی پاکستانی حکام کے ساتھ اس ایشو کو اٹھاتے ہوئے مطالبہ کرچکی ہے کہ ایسے جرائم کا ارتکاب بند ہونا چاہئے۔افغانستان کو معاونت فراہم کرنے بارے انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک افغانستان کو معاونت فراہم کر رہے ہیں تاہم بعض ممالک نے ڈیڈ لاک کے باعث یہ امداد ملتوی کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :