سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اچانک ان کیمرہ کردیا گیا‘ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

منگل 22 جولائی 2014 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اچانک ان کیمرہ کردیا گیا‘ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا‘ کمیٹی کے کنوینئر سینٹر رضا ربانی نے اجلاس سے قبل نوٹس جاری کیا جس کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ممبران سینیٹر فرحت اللہ بابر اور مشاہد حسین سید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت کو بااختیار بنانے کے معاملات زیر غور آنا تھے جس پر کمیٹی کی تجویز اور ترامیم کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لینا تھا۔