جرول سے پیدل مسجد الحرام آنے والوں کیلئے 600میٹر طویل زیر زمین سرنگ کی تعمیر مکمل

منگل 22 جولائی 2014 20:40

جرول سے پیدل مسجد الحرام آنے والوں کیلئے 600میٹر طویل زیر زمین سرنگ کی ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)مکہ مکرمہ کے دور دراز علاقے جرول سے پیدل چل کر مسجد الحرام آنے والے زائرین اور عازمین حج کی سہولت کے لئے زیرزمین سرنگ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جسے دو روز میں استعمال کئے لئے کھول دیا جائے گا ۔ 600میٹر طویل اور 15میٹر چوڑی اس سرنگ میں ائرکنڈیشننگ سسٹم اورآتشزدگی کی روک تھام کے آلات نصب کرنے کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے اور سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہاں پینے کے پانی کے کولروں اور روشنی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔ مزید برآں اس سے باہر نکلنے کے مختلف راستوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سٹاپ بھی بنائے جائیں گے ۔یہ سرنگ دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔چھے میٹر چوڑاحصہ سکیورٹی حکام اور دیگر محکموں کے ارکان کے لئے ہوگا جبکہ پیدل چلنے والے 9میٹر چوڑا حصہ استعمال کر سکیں گے۔ یہ سرنگ شاہ عبد اللہ کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے نئے توسیعی بلاک سے منسلک ہے ۔