اسرائیل میں رپورٹنگ کرنے والے بی بی سی کے صحافی کو مار پڑ گئی

منگل 22 جولائی 2014 20:33

اسرائیل میں رپورٹنگ کرنے والے بی بی سی کے صحافی کو مار پڑ گئی

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) فلسطین اور اسرائیل میں لڑائی کی کوریج کرنے والے بی بی سی کے رپورٹر کو اسرائیلی کی مار کھانا پڑ گئی ہے، بی بی سی عربی کا رپورٹر فراس الخطیب اسرائیلی علاقہ اشکلون میں اسرائیلی مظالم پر رپورٹ دے رہا تھا کہ اس دوران ایک اسرائیلی شہری نے انہیں دھکا دے کر نیچے گرا دیا اور مارنے کی کوشش کرنے لگا جس پر باقی عملہ نے اس اسرائیلی کو پیچھے ہٹایا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلسطین کے واقعہ پر بی بی سی کی اسرائیل کی حق میں رپورٹنگ کے خلاف لندن میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :