مستونگ کے بازار میں نامعلوم افراددو خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے

منگل 22 جولائی 2014 20:20

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے بازار میں منگل کو نامعلوم افراددو خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ضلعی پولیس افسر روٴف بریچ نے بتایا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے مستونگ شہر کے علاقے چاندنی روڈ پر خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکا۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت خواتین مارکیٹ میں شاپنگ کررہی تھیں کہ ان پر حملہ کردیا گیا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی خواتین کو پہلے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعد میں انہیں بولان میڈیکل کامپلیکس منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے چار خواتین پر تیزاب پھینک دیا تھا۔