شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 34 ہزاردوسو سولہ خاندانوں کوموبائل سمیں جاری کر دی گئیں

منگل 22 جولائی 2014 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 34 ہزاردوسو سولہ خاندانوں کوموبائل سمیں جاری کر دی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے منگل بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے اٹھارہ ہزار چھ سو پینتالیس خاندانوں میں موبائل سموں کے ذریعے نقد امداد تقسیم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پندرہ ہزار پانچ سو اکہتر خاندانوں کا معاملہ زیر غور ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخواء کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے پانچ ہزار چھ سو اکتیس خاندانوں میں چار کروڑ پچاس لاکھ اسی ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔ ادھر ، خوراک کے عالمی پروگرام نے باون ہزار خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جبکہ پاک فوج نے اٹھاسی ہزار چار سو انچاس خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :