آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کور کمانڈر لاہور نوید زمان کی ملاقات

منگل 22 جولائی 2014 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے ملاقات کی ۔ عسکری ذرائع کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو عسکری اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق کور کمانڈر لاہور کی جانب سے آئی ڈی پیز کی امداد بارے بھی آرمی چیف کو آگاہ کیا ۔