ادب اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں،صدر ممنون حسین

منگل 22 جولائی 2014 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادب اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں،قوم کو ایسے لوگوں کی عزت کرنی چاہئے اور استفادہ کرنا چاہئے،ادیب معاشرے کا ایک ایسا کردار ہے جس کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوکراچی میں معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی اور اپنے استاد آئی بی اے کے سابق سربراہ پروفیسر دانش مند کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

منگل کو صدر مملکت ممنون حسین معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔صدر مملکت نے مشتاق احمد یوسفی کو پھولوں کا گل دستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے انکی تصانیف کو سراہا۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ممنون حسین نے مزحہ نگار مشتاق احمد یوسفی سے عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ادیب معاشرے کا ایساکردار ہے جسکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

مشتاق یوسفی ہمارے لیے سرمایہ فخر ہے۔صدر ممنون حسین نے مشتاق یوسفی سے کہا کہ آپ کی تمام کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور نئی کتابوں کا منتظر ہوں۔معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی نے صدر مملکت کو بتایا کہ میری نئی کتاب "شام شعر یاراں" زیر ترتیب ہے، جلد منظر عام پر آجائے گی ۔صدر مملکت نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی جیسے لوگ پوری قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہیں،لوگوں نے مشتاق یوسفی صاحب کی تحریروں سے نہ صرف لطف اٹھایا بلکہ تربیت بھی حاصل کی۔

بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے استاد اور آئی بی اے کے سابق سربراہ پروفیسر دانش مند کی بھی عیادت کی ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم کو تعلیم اور ادب سے وابسطہ لوگوں کی عزت کرنی چائیے استاد معاشرے کے محسن ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ جن لوگوں نے معاشرے کی تعلیم اور تہذیب کے لئے خدمات سر انجام دیں، معاشرہ ان کا احترام کرے اورنئی نسل کو ان سے استفادہ کرکے علم و ادب میں نئی راہیں نکالنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :