انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، دھونی

منگل 22 جولائی 2014 19:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کھلاڑیو ں نے 55سال بعد انگلینڈ کو ہوم سیریز میں شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے خاص طور پر ایشانت شرما اور بھونیشور کمار کی کارکردگی شاندار رہی، جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ۔