Live Updates

ارسلان افتخار نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور چھتیس علما ء کرام کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا

منگل 22 جولائی 2014 18:49

اسلام آباد /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور چھتیس علما ء کرام کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک غیر ملکی خاتون سے نا جائز تعلقات استوار کئے جسکے نتیجے میں ایک لڑکی ٹیرین نے جنم لیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کبھی اس بچی کی پیدائش کی حقیقت سے انکار نہیں کیا۔

غیر ملکی عدالتیں بھی اس حوالے سے فیصلے دے چکی ہیں۔ علمائے کرام رائے دیں کہ کیا عمران خان کا یہ عمل غیر اخلاقی اور گناہ کبیرہ نہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 62کی خلاف ورزی نہیں کی؟۔ ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ علما ء کی رائے کو عمران خان کے خلاف ریفرنس کا حصہ بنائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات