احمدیار،نامعلوم ڈاکوؤں نے سیکورٹی برانچ کے ملازم کے گھر سے طلائی زیورات ونقدی لوٹ لی ، فائرنگ سے لڑکاجاں بحق

منگل 22 جولائی 2014 18:23

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) نامعلوم ڈاکوؤں نے سیکورٹی برانچ کے ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی لوٹ لی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 -سالہ حافظ قرآن پڑوسی ہلاک تفصیل کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی و سیکورٹی برانچ کے ملازم امانت علی اور پولیس ملازم محمد افراہیم کے گھر نامعلوم ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال لیا اور نقدی طلائی زیورات کل مالیت325000 روپے لوٹ لیے مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پڑوسی حافظ فیض المصطفی ٰ ولد قاری بشیراحمدنقشبندی ہلاک ہوگیا ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ نواحی گاؤں33/EB کا رہائشی محمدامین موٹرسائیکل پر سوار قبولہ جارہاتھا کہ کے35/EB نزدیک ظفراقبال اور نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر یر غمال بناکر نقدی 9000روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :