فرانس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

منگل 22 جولائی 2014 18:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) فرانسیسی وزیر خارجہ لورینٹ فیبیوس نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے جس میں 600کے قریب فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔فیبیوس نے یورپی یونین وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر کہا کہ اسرائیل اور غزہ میں صورتحال انتہائی سخت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل حملوں اور قتل عام کا کوئی جواز نہیں بنتا،جس سے مزید اموات اور کشیدگی اور نفرت بڑھنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہورہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس سختی سے فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندکا پیر کے روز کہنا تھا کہ لڑائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں جو کہ اب تیسرے ہفتے میں داخل ہورہی ہے،عالمی طاقتیں حماس پر زور دے چکی ہیں کہ وہ مصر کی کوششوں سے فائر بندی معاہدے کو قبول کرے اور غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے روکے،اس مطالبے پر ابھی تک حماس کی جانب سے مزاحمت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :