پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی جانب سے گورنر پنجاب کو اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد

منگل 22 جولائی 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جات کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر مجاہد کامران اور تمام صدور شعبہ گورنر پنجاب/ چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور کو یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کئے جانے پر مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے کے لئے گورنر پنجاب کی خدمات کو سراہا گیا۔