وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئندہ پور ا ماہ خصو صی آزادی ٹر ین چلانے کا اعلان کر دیا

منگل 22 جولائی 2014 17:05

اسلام آباد /لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر آزادی تقریبات کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کااہم اجلاس منعقد ہواجس میں وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے خوا جہ سعد رفیق کی سر بر اہی میں آئندہ ایک ماہ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ہو نے والی تقر یبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں شہداء کو خر اج تحسین پیش کر نے کے لئے خصو صی انتظامات کرنے کے علا وہ آئی ڈی پیز سے اظہا ر یکجہتی کے لئے بھی خا طر خوا ہ تجا ویز زیر غور آئیں اورفیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز 13اور14اگست کواپنے اپنے حلقہ میں شہداء کے ورثاسے اُن کے گھر جاکرتعزیت اور اظہار یکجہتی کریں گے۔

وفا قی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پر ویز رشید،وزیراعظم کی مشیرعرفان صدیقی سمیت اہم حکو متی عہدیداران اور وفا قی سیکر ٹر یزنے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی حا لات اور فوج کی نا قابل فراموش خدمات کے اعزاز میں14اگست کے دن تقر یبات کے دوران خصو صی طو ر پر دو منٹ کی خامو شی اختیار کی جائے گی۔ وفا قی حکومت نے خصو صی خط کے ذریعے چےئرمین سی ڈی اے سمیت تمام چیف منسٹر ز، چیف سیکر ٹر یز، وزیر اعظم ا ٓزاد جمو ں کشمیر، اور چیف منسٹر گلگت بلتستان کوآگاہ کیاکہ آئندہ ماہ جشن آزادی کو بھر پو ر طر یقے سے منا نے اور افو اج پاکستان کی خدمات ، با لخصو ص آئی ڈی پیز، کے ساتھ اظہاریکجہتی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔

وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے نے پاکستان ریلو ے کی طر ف سے آئندہ پور ا ماہ خصو صی آزادی ٹر ین چلانے کا اعلان بھی کیا۔ وفاقی وزیر نے شر کا ء کو بتا یا کہ وہ دو تین خصو صی ڈبے شہداء کی یاداور پا کستا نی افواج کو خر اج تحسین پیش کرنے کے لئے تیا ر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم کو شش کر یں گئے کہ یہ ٹر ین پا کستان کے ہر چھو ٹے بڑے اسٹیشن سے گز رے تا کہ عوام میں ایک امیداور خو شی کا مثبت تا ثرجا ئے۔ اس موقع پر لوگو ں کی سیکورٹی کے لئے ایک جا مع حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا جو کچھ دن میں مکمل کر لی جائے ۔

متعلقہ عنوان :