تحریک انصاف کی مجلس وحدت مسلمین کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
منگل 22 جولائی 2014 17:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ، مجلس وحدت مسلمین کا لانگ مارچ کا خیر مقدم ، حمایت بھی اعلان کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت مخالف ہر سیاسی جماعت سے رابطے کریں گے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر میں مجلس کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور انہیں 14 اگست کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نظریات میں ہم آہنگی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر اس جماعت کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انتخابی دھاندلی کی مخالف اور انتخابی اصلاحات کی حامی ہیں ۔(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے حوالے سے خورشید شاہ سے رابطے کی تردید کی اور کہا لانگ مارچ سے متعلق خورشید شاہ کو کوئی یقین دھانی نہیں کرائی ، اس حوالے سے فیصلوں کا اخیتار صرف کور کمیٹی کو حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سمیت کسی سے خفیہ روابط نہیں ہیں ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے لانگ مارچ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگست کا مہینہ حکومت کے لیے خطرناک ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، مسلم لیگ ق ، سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک بھی حکومت مخالف تحریک چلائے گی اور چاروں جماعتوں کے کارکن حکومت کے خلاف پورے ملک سے نکلیں گے ۔ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور بوکھلاہٹ میں مجلس کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ :متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.