Live Updates

عمران خان کا لانگ مارچ کوئیک مارچ اور ون ڈے ایونٹ ثابت ہوگا، پرویز رشید

منگل 22 جولائی 2014 16:45

عمران خان کا لانگ مارچ کوئیک مارچ اور ون ڈے ایونٹ ثابت ہوگا، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ہے وہ خود بھی امن سے رہیں اور پاکستان کو بھی امن سے رہنے دیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کوئیک مارچ ثابت ہوگا جبکہ یہ مارچ صرف ون ڈے ایونٹ ہوگا کیونکہ 14 اگست کی رات کو لوگ آئیں گے اور 15 کی صبح چلے جائیں گے لیکن ہم پھر بھی عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ہے وہ خود بھی امن سے رہیں اور پاکستان کو بھی امن سے رہنے دیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت اور پاکستانی قوم کی توجہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی طرف ہے جبکہ عمران خان کی صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت ہے تو ان کی ذمے داری زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے تحفظ پاکستان ایکٹ بنادیا گیا ہے جس کےتحت دہشت گردوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنے کام کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممالک کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات