ہیروئن اسمگلنگ کیس میں گرفتار ایئرہوسٹس وطن واپسی پر گرفتار

منگل 22 جولائی 2014 16:17

ہیروئن اسمگلنگ کیس میں گرفتار ایئرہوسٹس وطن واپسی پر گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء)لیپ ٹاپ میں 700 گرام ہیروئن اسلام آباد سے مانچسٹر اسمگل کرنے کے الزام میں سزا یافتہ پی آئی اے کی سابق ایئر ہوسٹس کو رہائی کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا، تاہم بعد میں مذکورہ ایئرہوسٹس کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اپریل میں لیپ ٹاپ کے اندر سات سو گرام ہیروئن رکھ اسمگل کرنے کے الزام میں توحید عالم (توحید نورانی) نامی ایئرہوسٹس کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔



توحید عالم نے عدالت کو بیان دیا تھا کہ لیپ ٹاپ اُسے اُس کے ایک سینئیر نے لندن میں اپنے بیٹے کو پہنچانے کے لیے دیا تھا۔ لندن کی عدالت نے مذکورہ ایئرہوسٹس کو چودہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

ایئر ہوسٹس توحید عالم نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔