عید کا مزہ دوبالا :وفاقی حکومت تنخواہ اور پینشن کل سے دے گی

منگل 22 جولائی 2014 16:10

عید کا مزہ دوبالا :وفاقی حکومت تنخواہ اور پینشن کل سے دے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) .وفاقی ملازمین کے لیےعید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے حکومت رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کل سے ہی شروع کررہی ہے ۔مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی تنخواہ مل جائے تو کیا بات ہے۔

(جاری ہے)

عید کے اخراجات پورے کرنے میں کوئی کسر نہ رہ جائے اس لیے وفاقی حکومت مہینہ ہونے سے پہلے ہی یعنی 23 سے 25 جولائی تک ملازمین اور پینشنرز کے سیلری اکاونٹ میں رقم منتقل کردے گی ۔

وفاقی کی دیکھا دیکھی سندھ حکومت بھی کل جولائی کی پینشن کی ادائیگی کے بعد رواں ماہ کی 25 تاریخ تک صوبائی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی نمٹ جائے گی۔سونے پہ سہاگا یہ کہ ملازمین کو نئےمالی سال کی بڑھی ہوئی تنخواہیں ملیں گی ۔حکومت نے بجٹ میں مالی سال 15-2014 کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :