کوٹ غلام جمڑاؤ نہر کے قریب 3 نامعلوم مسلح افراد نے کپاس کے بیوپاری کی دکان سے اسلحہ کے زور پر سوا 2 لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے

منگل 22 جولائی 2014 15:59

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) کوٹ غلام جمڑاؤ نہر کے قریب 3 نامعلوم مسلح افراد نے کپاس کے بیوپاری کی دکان سے اسلحہ کے زور پر سوا 2 لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد جمڑاؤ نہر پر کپاس کے بیوپاری سیٹھ پریم چند لوہانہ کی دکان پر 3 نامعلوم مسلح افراد جن میں 2 نقاب پوش تھے داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر سیٹھ پریم چند لوہانہ سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے چھین لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوئے۔

یاد رہے کوٹ غلام محمد جمڑاؤ نہر پر ہر پیر کے دن مال پڑی بھی لگتی ہے اور ہزاروں لوگ اس مال پڑی میں شریک ہوتے ہیں‘ مسلح افراد دن دھاڑے دیدہ دلیری سے سیٹھ پریم چند لوہانہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے‘ اطلاع پر کوٹ غلام محمد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔#

متعلقہ عنوان :