رائے ونڈ آپریشن: پولیس کا یوٹرن، ہلاک دہشت گرد اقصن محبوب نہیں بلکہ ذوالفقار نذیر تھا

منگل 22 جولائی 2014 15:38

رائے ونڈ آپریشن: پولیس کا یوٹرن، ہلاک دہشت گرد اقصن محبوب نہیں بلکہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) رائے ونڈ آپریشن میں پولیس نے یوٹرن لے لیا ۔ ایس پی سی آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد اقصن محبوب نہں بلکہ ذوالفقار نذیر تھا ۔ اقصن محبوب زندہ ہے ۔ رائے ونڈ آپریشن میں ہلاک ہونے والے جس دہشت گرد کو اقصن محبوب قرار دیا جارہا تھا ۔ اب اس کی شناخت تبدیل ہوگئی ہے ۔

سی آئی اے پولیس کا دعوی ہے کہ مرنے والا دہشت گرد ذوالفقار نذیر ہے ۔ جس کی شناخت اس کے بھائی نے کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس سے ہے ۔

پولیس کی اس تصدیق کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اقصن محبوب زندہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہے ۔ پولیس نے اوکاڑہ کے نواحی گاوں سے اس کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کررکھا ہے ۔

سترہ جولائی کو رائے ونڈ روڈ پر پنڈ رائیاں میں ہونے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ جس میں ایک دہشت گرد کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ جس کا تعلق بھی پاکپتن سے بتایا جاتا ہے ۔