فیصل آباد ‘آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کو سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 22 جولائی 2014 14:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میت آبائی گاوٴں لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کی نماز جنازہ فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ چک جھرہ میں ادا کی گئی جس کے بعدانہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس سے پہلے شہید جوان کی میت آبائی علاقے ساہیانوالہ لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

شہید راشد عدنان کے والد محمد رفیق کے مطابق بیٹے کی قربانی پر ناز ہے۔ان کے بھائی آصف نے کہاکہ کہ ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے ۔محمد راشد نے تین سال قبل پاک فوج کی رجمنٹ 18پنجاب میں بطور سپاہی شمولیت اختیارکی ۔ شہید کے دوست وقاص کا کہنا ہے کہ شہادت راشد کی ہمیشہ سے خواہش رہی۔وقاص کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ہمارے بیچ میں بیٹھتا تھا صرف شہادت کی بات کرتا تھا ۔نماز جنازہ میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بہادری بے مثال ہے اور انہیں یقین ہے کہ فتح پاک فوج اور عوام کی ہی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :