بالا کوٹ ‘ مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری ‘ ایک مسافر جاں بحق 30زخمی

منگل 22 جولائی 2014 14:06

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالا کوٹ کے قریب ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی سی او ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔