اسلام آباد‘موبا ئل سم کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

منگل 22 جولائی 2014 14:01

اسلام آباد‘موبا ئل سم کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے راول ڈیم کالونی میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان موبائل سم کے معاملے پر تکرار ہوگئی، جس کے بعد ایک گروپ نے مبینہ طور پر مخالف گروپ پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں 7 نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :