معصوم انسانوں کی جانیں لینے والے اللہ تعالیٰ کی قہروغذب سے نہیں بچ سکیں گے‘اے این پی سندھ

منگل 22 جولائی 2014 13:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،سیکریٹری اطلاعات حمیداللہ خٹک ،کلچرسیکریٹری نورللہ اچکزئی ،نائب صدرسائیں علاالدین آغا،سیدحنیف شاہ،حاجی صوبحان ترین،سعدملک ترین ،بشیرخان ترین،دوست محمدترین،ودیگررہنماؤں نے گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں پولیس کی مبینہ جعلی مقابلہ میں برف ڈیلرمحمدعارف ترین کے والدامین اللہ ترین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔

پارٹی رہنماؤں نے شہداکی لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی آڑ میں دہشت گردوں نے معصوم انسانوں کی جانیں لی ہیں ملزمان اللہ تعالیٰ کی قہروغذب اورقانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اے این پی سندھ سیدقربان شاہ اورمحمدعارف ترین کی شہادتوں کودہشت گردی کی اخری وارداتیں ثابت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اے این پی قانون کی دائرے میں باچاخان کی فلسفہ عدم تشدسے مسئلے کوپیش کریں گے اوراسی لیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ قانون شکن عناصرکی سخت احتساب کے عمل کونافذ کریں اوران بہ گناتاجروں کی قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقع سزائیں دی جائیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال خالدبن ولیدروڈ پرچمن کے تاجرکوجس طرح جعلی مقابلہ میں شہیدکیاگیااورتمام اداروں نے مل کرقاتلوں کوسزائیں دی اسی طرح اے این پی انکوبھی اسی طرح قانون کے مطابق سزادلانے کوجدجہدکرے گی۔

متعلقہ عنوان :