لاہور، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار،نقشے اور جدید اسلحہ برآمد

منگل 22 جولائی 2014 13:56

لاہور، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار،نقشے اور جدید اسلحہ برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) لاہورمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشتگردوں میں حافظ عثمان عرف سعید کو فیکٹری ایریا جبکہ محمد اسلم عرف عبدالستار اور ایک نامعلوم شخص کو نشتر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں سے حساس مقامات کے نقشے اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔مبینہ دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کو گزشتہ روز رائیونڈ اور حجرہ شاہ مقیم سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :