سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 22 جولائی 2014 13:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ منگل کے روز لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم گلوبٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیا کیا کہ ان کے موکل پرایسی کوئی بھی دفعہ عائد نہیں کی گئی جس کی ضمانت نہ ہوسکے اس لئے عدالت ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

سرکاری وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔واضح رہے کہ 17جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے مرکزی دفتر اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر موجود رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران گلو بٹ نے پولیس کی سرپرستی میں نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔