سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ‘پاکستان کرکٹ پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے ‘ شکیل شیخ

منگل 22 جولائی 2014 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے رکن اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور اس کے پاکستان کرکٹ پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک انٹرویومیں شکیل شیخ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے گند صاف ہوگا اور تنازعات کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ریجن کے عہدیداروں نے ذاتی مفادات کی خاطر معاملات کو طول دیا تاہم اس فیصلے سے کھیل اور کھلاڑی کو فائدہ ہوگا۔

شکیل شیخ نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ ملک کے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک مسائل درست سمت میں چلیں گے۔کرکٹ میں جمہوریت پروان چڑھے گی۔چور راستے سے بورڈ میں آنے والوں اور بعض مفاد پرستوں کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔پاکستان کرکٹ کے لئے نجم سیٹھی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :