ٹیم انتظامیہ کا ہر شخص اپنی حدود میں رہ کر کام کررہا ہے ‘وقاریونس اور میں ایک دوسرے کا مزاج سمجھتے ہیں ‘ معین خان

منگل 22 جولائی 2014 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور سابق کپتان معین خان نے کہاہے کہ ٹیم انتظامیہ کا ہر شخص اپنی حدود میں رہ کر کام کررہا ہے ‘وقاریونس اور میں ایک دوسرے کا مزاج سمجھتے ہیں ‘ میڈیا وقار یونس اور شاہد آفریدی کے بارے میں بھی غلط تاثر دے رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کیمپ اور ٹیم کا سربراہ ہوں اور میرے ساتھ ہیڈ کوچ وقار یونس اور دیگر تمام کوچز بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

سب کو بتادیا گیا ہے کہ ان کی حدود کیا ہیں۔کیمپ کے دوران کوشش کی گئی ہے کہ ایک گھر کا ماحول پیدا کیا جائے۔گراؤنڈ میں وقار یونس کھلاڑیوں سے کام لے رہے ہیں اور تمام کوچز کو ذمے داریاں دے رہے ہیں۔گراؤنڈ سے باہر میں نے تمام معاملات سنبھالے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

معین خان نے کہا کہ میں نے وقار یونس کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے اور ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھتے ہیں۔

ہمیں علم ہے کہ کس نے کیا کام کرنا ہے۔میڈیا وقار یونس اور شاہد آفریدی کے بارے میں بھی غلط تاثر دے رہا ہے۔دونوں کو اپنی ذمے داریوں کا احساس ہے اور آپ دیکھیں گے کہ دونوں پاکستان کی بہتری کے کس نے کیا کیا کام کرنا ہے۔معین خان نے کہا کہ جب ٹیم سری لنکا میں میدان میں اترے گی اس وقت آپ کو نتائج بتائیں گے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ میں کس قدر ہم آہنگی ہے۔

متعلقہ عنوان :