موقع دیا جائے تو صرف 6ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں ‘جاوید میانداد

منگل 22 جولائی 2014 12:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ موقع دیا جائے تو صرف 6ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل تھا تب بھی چیئرمین کو پلان دیا تاہم کوئی غور نہیں کیا گیا،ماضی میں نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئرز سے سیکھتے تھے اب مسئلہ یہ ہے کہ سینئر پلیئرز کو خود سیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کو اپنی کمائی کا زیادہ حصہ ڈومیسٹک کرکٹرز پر خرچ کرکے انھیں مالی لحاظ سے آسودہ کرنا چاہیے تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی،انھوں نے کہا کہ ماضی میں اسکول اور کالج کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا تھاتاہم اب ہم ریجنز پر حد سے زیادہ انحصار کر رہے ہیں، دوسری جانب انگلش کاوٴنٹیز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بھی محدود ہوتے جارہے ہیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا پلان عید کے بعد سامنے لاوٴں گا۔

متعلقہ عنوان :