کراچی:الآصف اسکوائر سے مغوی تاجر بازیاب، اغواکار مقامی مسجد کا امام نکلا

منگل 22 جولائی 2014 11:37

کراچی:الآصف اسکوائر سے مغوی تاجر بازیاب، اغواکار مقامی مسجد کا امام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) سندھ رینجرز نے الآصف اسکوائر میں کارروائی کرکے ایک مغوی کو بازیاب کراتے ہوئے مقامی مسجد کے امام کو اغواکار کی حیثیت سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم کا تعلق کالعدم متحریک طالبان سے ہے اور وہ مقامی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :