امریکی صدر کا حماس اور اسرائیل کے مابین فائر بندی کا مطالبہ

پیر 21 جولائی 2014 23:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے حماس اور اسرائیل کے مابین فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کا معاہدہ طے ہو جانا چاہیے۔ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کو کی جانے والی اپنی اس تیسری ٹیلی فون کال میں اوباما نے واضح کیا کہ واشنگٹن حکومت اسرائیل کی طرف سے اپنے دفاع کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :