وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اتوار 20 جولائی 2014 00:09

وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 35 رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سرتاج عزیز بھی ان کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :