وزارتوں اور اختیارات کے حصول کیلئے لالچی گھس بیٹھے مشکل وقت میں پارٹی سے نکلنے میں دیر نہیں لگائینگے،دوست محمد خان کھوسہ ، مفاد پرستی اور دوغلے پن کی جھوٹ کی سیاست کرنے والے حکومت کا دفاع کرنے کیلئے بھی سامنے نہیں آرہے ، اپوزیشن کے پروپیگنڈہ کا جواب دینے کی بجائے منظر سے غائب ہیں ، سب ااچھا کی رپورٹ دینے والے حکومت اور مسلم لیگ ن سے مخلص نہیں ہیں ، افطار پارٹی میں اظہار خیال

اتوار 20 جولائی 2014 23:53

وزارتوں اور اختیارات کے حصول کیلئے لالچی گھس بیٹھے مشکل وقت میں پارٹی ..

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) وزارتوں اور اختیارات کے حصول کیلئے لالچی گھس بیٹھے مشکل وقت میں پارٹی سے نکلنے میں دیر نہیں لگائینگے، مفاد پرستی اور دوغلے پن کی جھوٹ کی سیاست کرنے والے حکومت کا دفاع کرنے کیلئے بھی سامنے نہیں آرہے ہیں اپوزیشن کے پروپیگنڈہ کا جواب دینے کی بجائے منظر سے غائب ہیں ، سب ااچھا کی رپورٹ دینے والے حکومت اور مسلم لیگ ن سے مخلص نہیں ہیں مسلم لیگ ن کھوسہ گروپ پارٹی کی عوامی ساکھ کو مکمل تباہ ہوتا دیکھ کر متحرک اور فعال ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے پارٹی رہنما محمد ایوب لودھی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی ٹکٹ ہولڈر سردار ذیشان خان لغاری ، سابق چیئر مین بلدیہ شیخ لیاقت رفیق ، سابق ممبر تحصیل کونسل رانا محمد اکبر نے بھی اظہار خیال کیا افطار پارٹی میں مسلم لیگ ن کھوسہ گرو پ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کم مصنوعی طریقہ سے بنایاگیا بھاری مینڈیٹ ہی حکومت پر بھاری پڑ رہا ہے ہر اضلاع میں ایسے ممبران اسمبلی کو پارٹی میں شامل کیا گیا جو شیر کے نشان کو ہر شکست دے کر جیتے ، گو اس میں جعلسازی اور بڑے پیمانے پر کیے گئے وزارتوں اور اختیارات کے حصول کے لالچی پارٹی میں گھسنے والے پارٹی پر مشکل وقت آتے ہی پارٹی سے نکلتے ہیں، دیر نہیں لگائینگے ان کا ماضی یہ ہے یہ مفاد پرستی اور دوگلے پن کی جھوٹ کی سیاست کرنے والے اپوزیشن کے پروپیگنڈہ کا جواب دینے کی بجائے منظر سے غائب ہیں جبکہ سب اچھا کی رپورٹ دینے والے حکومت اور مسلم لیگ ن سے مخلص نہیں انہوں نے ضلعی افسروں کے سہارے سیاست کرنے والے عوام دوست نہیں ہوتے مسلم لیگ ن کھوسہ گروپ مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو مکمل تباہ ہوتا دیکھ کر متحرک اور فعال ہوئی ہے عوام سے رابطہ رکھ کر پارٹی کی عوامی ساکھ بحال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :