غزہ میں جنونی صیہونی فوجی کی تازہ بمباری ، کم ازکم45 فلسطینی شہید،سینکڑوں زخمی، آپریشن 13ویں روز میں داخل، ہلاکتیں350سے تجاوز کرگئیں

اتوار 20 جولائی 2014 20:40

غزہ میں جنونی صیہونی فوجی کی تازہ بمباری ، کم ازکم45 فلسطینی شہید،سینکڑوں ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) جنوبی و شمال مشرقی غزہ میں جنونی صیہونی فوجی کی تازہ بمباری سے کم ازکم45 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیلی آپریشن 13ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ، تشدد کے نئے واقعہ میں کئی برسوں کے خونین ترین تنازعے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد350سے تجاوز کر گئی دوسری جانب غزہ پٹی و گرد ونواح میں لڑائی و راکٹ حملے میں مزید تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی آپریشن کے 13ویں روز میں داخل ہونے کے بعد پہلی ہلاکت 56سالہ حسنی العباسی کی تھی جو رفاہ کے جنوبی شہر میں ٹینک کی گولہ باری سے ہلاک ہوا تھا ۔اس کے فوری بعد رفاہ میں ایک فضائی حملے میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے جو آپس میں بھائی تھے اور 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غز ہ کی وزارت صحت نے اتوار کو علی الصبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی کے مشرق میں توپ خانے کی زبردست گولہ باری سے زخمی ہونیوالوں سے نکالنے کی کوشش کرنیوالی ایمبولینس گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ شمال مشرقی شجائیہ ضلع میں رات گئے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 40افراد ہلاک اور400کے قریب زخمی ہوگئے، ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدریٰ نے بتایا کہ نواحی علاقوں سے چالیس لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور کم از کم380افرادزخمی ہوئے ہیں،بمباری ابھی تک جاری تھی۔

شجائیہ ضلع میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں میں ایک فلسطینی کیمرہ مین اور ایک ڈاکٹر بھی درجنوں ہلاک شدگان میں شامل تھے،جیسا کہ اسرائیلی فوج نے شدید بمباری شروع کر رکھی ہے،یہ بات ڈاکٹرز نے کہی۔ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدریٰ نے بتایا کہ کیمرہ مین خالد حماد اور ڈاکٹر فواد جابر ایمبولینس پر حملے میں ہلاک ہوئے جب وہ شجائیہ سے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :