مشرف کے معاملے پر برف پگھلنے لگی،حکومتی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیاگیا، پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کو پیغام بھیجاہے کہ مشرف کے مسئلے کو اناء کا مسئلہ نہ بنائے، ذرائع

اتوار 20 جولائی 2014 16:21

مشرف کے معاملے پر برف پگھلنے لگی،حکومتی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) حکومت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر برف پگھلنے لگی،رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو پیغام بھیجاہے کہ مشرف کے مسئلے کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پرویز مشرف کے معاملے کو عید سے پہلے نمٹانا چاھتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ پرویز مشرف کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے حکومت اس کی حساسیت کو سمجھے وارن ملک میں ایک نیا بحران پیداہوسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے پیپلز پارٹی کی قیادت اس حوالے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا ہے کہ اس معاملے پر بیان بازی نہ کی جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کر چکی ہے مگر وہ اس کے لیے عدلیہ کا کندھا استعمال کرنا چاھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :