حما س کے جو ابی حملو ں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک، رفح کے قریب کارروائی میں 5 فوجی ما رے چھاپہ مار دستے کارروائی کرنے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے‘ القسام بریگیڈ، اشکول کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں ایک اعلی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے، اسرا ئیل کی تصدیق
اتوار 20 جولائی 2014 15:48
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار اعلی درجے کی فوجی کارروائیوں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک کارروائی میں 5 فوجی ہلاک کئے۔عسکری ونگ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تنظیم کی ایلیٹ فورس سے وابستہ مجاہدین نے صوفا کے الریان نامی علاقے میں زیر زمین سرنگین عبور کر کے دشمن کو پیچھے سے گھیرے میں لیا۔
اس کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں ایلیٹ فورس نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کوگولیاں مار کر انہیں ہلاک کیا۔ تنظیم کے چھاپہ مار دستے یہ کارروائی کرنے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔(جاری ہے)
ایک دوسری پیش رفت میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہر بئر السبع پر گراڈ طرز کے 10 راکٹ فائر کئے۔یاد رہے گذشتہ شام اسرائیل نے تسلیم کیا تھا کہ اشکول کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں ایک اعلی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے 'معا' کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا رینک میجر اور اس کا نام اموٹز گربنبغ بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت ادار کے نام سے ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی سینسر بورڈ نے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر جاری کرنے کی منظوری دی۔ اشکول کے علاقے اور اس کی جانب آنے والے سڑکوں پر سخت سکیورٹی دیکھی گئی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی اشکول اور عسقلان میں متعدد سڑکیں بلاک کر رکھی تھیں کیونکہ ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ در انداز مزاحمت کار علاقے میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت عام شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی گروپ نے جنوبی اسرائیلی شہر اشکول پر حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ القسام بریگیڈ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.