شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کے خلاف کاررورائیاں ،مزید 17دہشتگرد ہلاک ، آٹھ ٹھکانے تباہ ،سکیورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال کر پاکستانی پرچم لہرا دیئے، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالی ربانی کا بویا اور دیگان کا دورہ ،کامیابی پر جوانوں کو مبارکباد دی ۔ تفصیلی خبر

اتوار 20 جولائی 2014 14:57

شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کے خلاف کاررورائیاں ،مزید 17دہشتگرد ہلاک ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ” ضرب عضب“ کے دور ان تازہ کارروائی میں مزید 17دہشتگرد ہلاک اور آٹھ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال کر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا اور علاقے کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کے لئے آپریشن ” ضرب عضب ” میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

(جاری ہے)

فوج نے شوال میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 17 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا، پاک فوج نے اتوار کو مزید کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال کر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں اس سے قبل پاک فوج نے دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ ” بویا ” اور ” دیگان ” کو بھی کلیئر کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا تھادوسری جانب کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالی ربانی نے بویا اور دیگان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں آپریشن میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کے حوصلے کو بھی سراہا۔